لاہور(نیوزڈیسک)انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری اور محمود الرشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل نے ماڈل ٹاؤن میں سیاسی جماعت کے دفترکو جلانے کے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں پولیس نے دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔ دوران سماعت تفتیشی افسر نے محمود الرشید اور اعجاز چودھری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں کو 14 روزہ ریمانڈ پرجیل بھیج دیا اور ملزمان کو 7 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما اعجازچودھری اور محمد الرشید جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
