ہومپاکستانفاطمہ قتل کیس: فیاض شاہ 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

فاطمہ قتل کیس: فیاض شاہ 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

رانی پور میں گھر میں کام کرنے والی کمسن بچی فاطمہ قتل کیس کے ملزم فیاض شاہ سمیت دونوں ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم فیاض شاہ اور ملزم منصور بٹ کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
ایس ایس پی عابد بلوچ نے بتایا ہے کہ مقتولہ فاطمہ کے ورثا کے تحفظات پر خان واہن کا ایس ایچ او معطل ہے، بچی کے ورثا کے الزامات پر ایس ایچ او عبد الغنی دایو کے خلاف انکوائری کے احکامات دیے ہیں۔
یاد رہے کہ بچی کی والدہ نے نگراں وزیرِ داخلہ کو ایس ایچ او خان واہن کی دھمکیوں کے حوالے سے بتایا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔