اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے میں اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے گریڈ 18کے ڈپٹی ڈائریکٹر اسد عباس کو ڈپٹی دائریکٹرٹو ایچ آر ڈی تعینات کر دیا گیا ہے ،اسسٹنٹ منیجر سجاد اللہ کو ڈپٹی دائریکٹرٹو ایچ آر ڈی سے ہٹا کر ڈپٹی ڈائریکٹر ای ایم ون ویسٹ کا عارضی چارج سونپ دیا گیا ہے ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید ضیا شاہ سے ڈپٹی ڈائریکٹر ای ایم ون ویسٹ کا عارضی چارج واپس لے لیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ای ایم ون ایسٹ کا چارج انہی کے پاس رہے گا، ثوبیہ حسام تورو سے ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیٹ افیکٹی کا چارج واپس لے کر ڈپٹی دائریکٹر ری ہیبلیٹیشن ون اورڈپٹی ڈائریکٹر ایل اینڈ آر ٹو کے اضافی چارج سونپ دیئے گئے ہیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار علی جونیجو سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوآرڈینیشن کا چارج واپس لے کر ڈائریکٹر اسٹیٹ افیکٹی کا چارج سونپ دیا گیا ہے ، ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالرزاق کو ڈائریکٹر ایچ آر ڈی ٹو سے ہٹا کر ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ون کا عارضی چارج سونپ دیا گیا ہے ، گریڈ 18کے افسر عرفان شاہ سے ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ون کے عہدے سے ہٹا کر ڈائریکٹر ایچ آر ڈی ٹو کا چارج سونپ دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سوک مینجمنٹ غلام سرور سندھو کو ڈائریکٹر جنرل سوک مینجمنٹ کے عہدے کا عارضی چارج سونپ دیا گیا ہے ، ڈپٹی ڈائریکٹر انوائرمنٹ پروٹیکشن سیل محمد آصف مجید کو عہدے سے ہٹا کر ایچ آر ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،ڈائریکٹر سول فیصل رضا کو ڈائریکٹر واٹر سپلائی سی ڈی اے تعینات کر دیا گیا ہے۔ سنیئر سائنٹفک آفیسر محمد منیر کو ڈیپوٹیشن بیسز پر ڈائریکٹر پارک کا چارج سونپ دیا گیا ہے، محمد منیر ایف نائن پارک ، پارک انکلیو ، ڈپلومیٹک انکلیو میں ترقیاتی کاموں کو بھی دیکھیں گے ۔ سی ڈی اے کی طرف سے تمام تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں۔






