ہومبریکنگ نیوزشوگر،امراض قلب اور بلڈ پریشر والے افراد کیلئے بری خبر آگئی

شوگر،امراض قلب اور بلڈ پریشر والے افراد کیلئے بری خبر آگئی

اسلام آباد(سب نیوز)ملک میں میڈیکل اسٹورز پر انسولین، امراضِ قلب، بلڈ پریشر اور دیگر ادویات کی کمی کاسامنا ہے۔

میڈیکل اسٹورز مالکان کے مطابق 6 ماہ سے انسولین کی کمی چل رہی ہے اور انسولین کی متبادل دوا کی سپلائی بھی نہیں آ رہی۔

میڈیکل اسٹورز مالکان کا کہنا ہے کہ انسولین کی قیمت 12 سو روپے سے بڑھ گئی ہے۔

اس حوالے سے دوا ساز کمپنی کا کہنا ہے کہ انسولین خام مال نہ ہونے کی وجہ سے نہیں بن رہی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔