ہومتازہ ترینتوشہ خانہ کیس: نیب نے بشریٰ بی بی کو آج طلب کرلیا

توشہ خانہ کیس: نیب نے بشریٰ بی بی کو آج طلب کرلیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نیب نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں آج طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق نیب اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو آج جے آئی ٹی میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے، نیب ٹیم نے زمان پارک میں بشریٰ بی بی کے وکلا کو طلبی کا نوٹس وصول کروایا۔
بشریٰ بی بی کو بھجے گئے طلبی نوٹس کے مطابق بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ سے متعدد تحائف وصول کیے، ان پر سونے اور ہیرے کا نیکلس بریسلٹ سونے اور ہیرے کی انگوٹھی، بُندے اور بریسلٹ واچ لینے کا الزام ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے تحائف کی قیمت کا شفاف تخمینہ لگانے کے لئے انہیں توشہ خانہ میں جمع ہی نہیں کروایا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔