اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) ای الیون الاٹمنٹ سکینڈل میں ڈائریکٹر لینڈ کو واپس اسٹبلشمنٹ ڈویژن بھیجنے کا مراسلہ جاری کردیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ای الیون میں آٹھ کنال کی الاٹمنٹ کا معاملہ ،، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی جانب سے حقائق منظر عام پر آنے کے بعد لینڈ ڈائریکٹوریٹ کے دو آفیسران کو معطل کرنے جبکہ ڈائریکٹر لینڈ سدرہ انور کو ریپیٹریٹ کرنے کی اجازت کے لیے 4ستمبر کو الیکشن کمیشن کو مراسلہ لکھا گیا تھا ،، تاہم 5ستمبر کو الیکشن کمیشن کی جانب سے ممبر ایڈمن کی جانب سے لکھے گئے مراسلے کا جواب دیدیا گیا جس میں لینڈ ڈائریکٹوریٹ کے دو ملازمین کی معطلی اور ڈائریکٹر لینڈ سدرہ انور کو اسٹبلشمنٹ رپورٹ کرنے کی اجازت دیدیا گئی ہے۔

