اسلام آباد، ایس پی راول زون رانا عبدالوہاب نے کہا ہے کہ تھانہ کورال پولیس نے 20 سے خواتین کے ساتھ اور سنیچنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیاگیا ہے ، سفاک ملزم نے دو سال پہلے اسلام آباد پولیس کی لیڈی اہلکارکے ساتھ زیادتی کی تھی، ملزم نے 20 سے زائد خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے کا انکشاف کیا ہے ۔
پیر کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزم ظہیر احمد آزاد کشمیر کا رہائشی ہے، ملزم دن کے وقت جھاڑیاں میں بیٹھ کر اکیلی خاتون کی تاک میں رہتا تھا،ملزم خواتین کو بے حوش کرنے کیلئے کلوروفارم کا استعمال کرتا تھا، خاتون کو اکیلا دیکھ کر زبردستی جنگل میں لے جاکر زیادتی کرتا اور قیمتی اشیا چھینے کے بعد فرار ہو جاتا،ملزم کے قبضہ سے وارداتوں کے دوران چھینے ہوئے موبائلز فون و قیمتی اشیا برآمد کر لی گئیں، ملزم کو جدید تکنیکی بنیادوں پر ایس ایچ او کورال معہ ٹیم نے گرفتار کیا،درج شدہ مقدمات میں مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے، ڈی ائی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو شاباش کے ساتھ تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔
