ہومبریکنگ نیوزتوانائی اور بجلی کے شعبے کی اصلاحات پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے،وزیر اعظم

توانائی اور بجلی کے شعبے کی اصلاحات پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے،وزیر اعظم

اسلام آباد(آئی پی ایس )نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا توانائی اور بجلی کے شعبے کی اصلاحات پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے وزیر توانائی، بجلی اور پٹرولیم محمد علی نے ملاقات کی، وزیراعظم نے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر محمد علی کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناں کا اظہار کیا۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ملک میں توانائی و بجلی کے شعبے کی اصلاحات پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔ توانائی و بجلی شعبے کی اصلاحات ملکی معاشی استحکام و ترقی کیلئے انتہائی کلیدی حیثیت رکھتی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔