ہومتازہ ترینسینئر صحافی مرتضیٰ سولنگی کو وزارت اطلاعات دیے جانے کا امکان

سینئر صحافی مرتضیٰ سولنگی کو وزارت اطلاعات دیے جانے کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئرصحافی مرتضیٰ سولنگی کو وفاقی وزیر اطلاعات بنائےجانےکا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نگراں کابینہ کی تشکیل کیلئے اہم وزارتوں کے نام سامنے آئے تھے ۔
نگران کابینہ کے لیے تقریباً تمام نام فائنل کرلیے گئے ہیں، آج کابینہ ارکان کے حلف اٹھانے کا امکان ہے۔
سابق گورنراسٹیٹ بینک شمشاد اختر کو وزیر خزانہ، سابق سفارتکار جلیل عباس جیلانی کو وزیرخارجہ، سرفراز بگٹی کو نگراں وزیرداخلہ، گوہر اعجاز کو وزیر صنعت و تجارت اور انیق احمد کو وزیر مذہبی اموربنائے جانے کا امکان ہے ۔
نگران وزیر خزانہ کے لیے گزشتہ روز سلطان علی الانہ کا نام فائنل کیا گیا تھا تاہم ان کی دہری شہریت کی وجہ سے اب نگران وزیر خزانہ کے لیے مزید دو ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔
انوار الحق کا کڑ گزشتہ روز بھی اپنی کابینہ کے نا موں کو حتمی شکل نہیں دے سکے تھے اور ان کے صلاح مشورے جاری رہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔