ہومٹاپ سٹورینگران وفاقی کابینہ کے ممکنہ نام سامنے آگئے

نگران وفاقی کابینہ کے ممکنہ نام سامنے آگئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اپنی کابینہ کی تشکیل کے لیے مشاورت تیز کردی۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم نے تمام شخصیات کے پروفائل کا خود جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور انوار الحق کاکڑ نے اپنی کابینہ کو بھی مختصر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نگران وزیراعظم نے اپنے رفقا سے گفتگو میں کہا کہ معاشی مشکلات کے شکار ملک پر مزید بوجھ نہیں ڈالنا چاہتا، میرا پروٹوکول کم سے کم رکھا جائے، اخراجات اورلوگوں کو تکلیف نہ ہو۔
نگران کابینہ کے لیے اس مختلف ناموں پر غورجاری ہے جن میں جلیل عباس جیلانی، شعیب سڈل، حفیظ شیخ، احسن بھون، سرفرازبگٹی اور ذوالفقارچیمہ کے نام زیرغور ہیں،سابق وزیرا طلاعات محمد علی درانی کو وزارت اطلاعات کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔
علاوہ ازیں نگران حکومت کی کابینہ کیلئے فیصل واوڈا، میجر ریٹائرڈ خرم حمید روکھڑی، شاہد آفریدی، قاری صداقت علی، احد چیمہ، مشتاق سکھیرا، ابصار عالم، سلیم صافی اور حامد میر کے ناموں پر بھی غور کیا جا رہا ہے جبکہ ذوالفقار چیمہ، شمشاد اختر، رضا باقر، اشتر اوصاف، جگنو محسن، عائشہ رضا فاروق اور بریگیڈیئر ریٹائرڈ مظفر رانجھا کے نام بھی نگران کابینہ میں بطور وزیر زیر غور ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔