ہومکھیلعامر خان سے مولانا طارق جمیل کی ملاقات کس نے کرائی تھی؟ شاہد آفریدی کا انکشاف

عامر خان سے مولانا طارق جمیل کی ملاقات کس نے کرائی تھی؟ شاہد آفریدی کا انکشاف

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ انہوں نے خود والدین سے کہا کہ ان کی شادی جلدی کردیں۔
حال ہی میں شاہد آفریدی نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئے تھے جس دوران انہیں میزبان کی جانب سے ان کی شادی کی شیروانی میں ہنستی ہوئی تصویر دکھا کر سوال کیا گیا۔
سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے اپنی شادی کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہاں آکر زندگی ٹھہرسی گئی تھی۔
بعد ازاں مسکراتے ہوئے کہا کہ زندگی میں آنے والی اچھی تبدیلی ہمیشہ اچھی رہتی ہے، کسی بھی انسان کی زندگی ہمیشہ ایک جیسی نہیں رہتی، 16 سال کی عمر اور 25 سال کی عمر میں زندگی میں فرق آجاتا ہے، اگر میں آج 25 سال والی حرکتیں کروں تو وہ اچھا بھی نہیں لگے گا نہ مجھ پر سوٹ کرے گی۔
اپنی شادی پر بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ میں چاہتا تھا میری شادی جلدی ہوجائے تاکہ زندگی کا نظم و ضبط بن جائے، میں نے خود والدین سے کہا تھا کہ وہ میرے لیے لڑکی دیکھنا شروع کردیں کیوں کہ میرا خیال ہے شادی کیلئے والدین کی پسند سب سے بہتر ہے۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ 17 سے 24 سال کی عمر تک ہم خود کو عقلمند اور سامنے والےکو بیوقوف سمجھتے ہیں لیکن درحقیقت بڑے بڑے ہی ہوتے ہیں، وہ ڈگریوں سے نہیں زندگی کے تجربے سے بڑے بنتے ہیں اور یہ تجربہ کئی ڈگریوں سے بڑھ کر ہے۔
انہوں نے مزید کہا میں نے سوچا تھا کہ اگر والدین کا فیصلہ بہتر نہیں ہوا تو دوسری شادی کرلیں گے لیکن الحمد اللہ میں بہت خوش ہوں۔
شو کے دوران آفریدی سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنے کھیل کے دنوں میں گمبھیر کو بہت غصے میں پاتے تھے تو سابق آل راؤنڈر نے جواب دیا کہ سلیجنگ کھیل کا حصہ ہے اور گمبھیر دوسروں سے مختلف کردار تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ چیزیں کرکٹ میں چلتی رہتی ہیں یہ عام سی بات ہے اور مجھے لگتا ہے کہ سوشل میڈیا میں اس کی زیادہ تشہیر کی گئی ہے لیکن وہ (گمبھیر) مختلف قسم کا کردار ہے عام کھلاڑی سے تھوڑا الگ ہے (اس کا کردار عام کھلاڑیوں سے مختلف ہے) ایسا نہیں ہے کہ یہ صرف میرے ساتھ ایسا تھا بلکہ ان کی ساکھ ٹیم انڈیا میں بھی وہی ہے جیسی ہمارے سامنے، تاہم ہمیں مثبت چیزوں کا اجاگر کرنا چاہیے۔
گمبھیر کی تعریف کرتے ہوئے آفریدی نے کہا کہ وہ زبردست بال کو ٹائم کرنے والا تھا اور بہت کم ہندوستانی بلے بازوں میں یہ مہارت ہے ایک شاندار کھلاڑی ہے بہت کم ہندوستانی بیٹرز کو میں نے بیٹنگ میں اتنا اچھا وقت گزارتے دیکھا ہے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے چاہنے والوں کو اس حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مولانا طارق جمیل کی بھارتی اداکار عامر خان سے ملاقات میں نے کروائی تھی۔


شاہد آفریدی نے بتایا کہ ملاقات کے دوران عامر خان نے مولانا طارق جمیل سے کہا کہ دعا کریں میری آنے والی فلم (پی کے) کامیاب ہو جس پر مولانا طارق جمیل نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ٹھیک ہے ۔
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر 2011 کے دوران عامر خان اور آفریدی کی تصویر خوب وائرل ہورہی تھی، جس میں معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو بھی دیکھا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔