ہومبریکنگ نیوزچودھری پرویز الہٰی جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

چودھری پرویز الہٰی جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مرکزی صدر پی ٹی آئی چودھری پرویز الہٰی کو جسمانی ریمانڈ پر 21 اگست تک نیب کی تحویل میں دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق نیب لاہور کی ٹیم نے چودھری پرویز الہٰی کو مالی بے ضابطگیوں کے کیس میں احتساب عدالت میں پیش کیا، نیب تحقیقاتی ٹیم نے صدر تحریک انصاف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
عدالت نے نیب ٹیم کی استدعا منظور کرتے ہوئے پرویز الہٰی کو 21 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز نظربندی کی مدت مکمل ہونے پر چودھری پرویز الہٰی کو رہا کیا گیا تھا، رہا ہوتے ہی نیب ٹیم نے پرویز الہٰی کو گرفتار کر کے راہداری ریمانڈ کے بعد لاہور منتقل کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔