ہومبریکنگ نیوزنگران وزیراعظم کی تقرری :صدراستحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کابیان بھی آگیا

نگران وزیراعظم کی تقرری :صدراستحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کابیان بھی آگیا

لاہور(سب نیوز)صدراستحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے انوارالحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم نامزد ہونے پرمبارکباد پیش کی ہے۔

صدراستحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا امید کرتا ہوں وہ صاف اورشفاف انتخابات کےانعقاد سمیت ہر چیلنج کو آئین اورقانون کے مطابق پورا کریں گے۔

صدراستحکام پاکستان پارٹی نے مزید کہا کہ بطور نگران وزیراعظم وہ اپنی تمام ذمہ داریوں سے بطریق احسن عہدہ برآہونگے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔