اسلام آباد(آئی پی ایس )سی ڈی اے کی مارگلہ پہاڑی کے پاس واقع چونترہ گاوں میں قبضہ مافیا کے خلاف وسیع پیمانے پر کارروائی،درجنوں غیر قانونی دوکانیں و دیگر تعمیرات مسمار۔ 60 کنال اراضی واگزار۔ چیئرمین سی ڈی اے کی خصوصی ہدایت پر انفورسمنٹ کے عملے نے جمعہ کے روز مارگلہ پہاڑی کے دامن میں واقع چونترہ میں سرکاری اراضی پر ہونیوالی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شالیمار اور اسلام پولیس کی بھاری نفری سی ڈی اے عملے کی معاونت کے لئے موجود رہی۔ اس آپریشن کے دوران، چونترہ گاوں میں 42 دوکانوں بمعہ برآمدے پر مشتمل ایک غیر قانونی مارکیٹ کو مکمل طور پر گرا دیا گیا اس کے علاوہ 21 کمرے، 11 چار دیواریاں، 6 گیٹ، 7 گراونڈ واٹر ٹنک، 13 واش رومز اور 1 ریت بجری کا ٹھیہ بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کر دیا۔ اس کارروائی کے نتیجے میں تقریبا 60 کنال سرکاری اراضی بااثر قبضہ مافیا سے واگزار کرائی گئی۔
ہوماسلام آبادسی ڈی اے کی چونترہ گاوں میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی،درجنوں غیر قانونی دوکانیں و دیگر تعمیرات مسمار
سی ڈی اے کی چونترہ گاوں میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی،درجنوں غیر قانونی دوکانیں و دیگر تعمیرات مسمار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
