ہومپاکستانپی آئی اے کا خصوصی طیارہ چین سے کورونا ویکسین لے کر اسلام آباد پہنچ گیا

پی آئی اے کا خصوصی طیارہ چین سے کورونا ویکسین لے کر اسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد،پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)کا خصوصی طیارہ چین سے کورونا ویکسین لے کر اسلام آباد پہنچ گیا، مزید 2جہاز بھی آج پہنچ رہے ہیں۔کورونا وائرس کیخلاف جنگ جاری ہے، حکومت کی جانب سے انسداد کورونا ویکسین کی خریداری کا سلسلہ جاری ہے۔پی آئی اے کا خصوصی طیارہ پی کے 6852بیجنگ سے تین لاکھ سے زائد انسداد کورونا ویکسین لے کر پاکستان پہنچا، 3بوئنگ 777 طیاروں کے ذریعے مزید 10لاکھ ویکسین پاکستان لائی جارہی ہیں،دوسرا جہاز دوپہر 12بجے جبکہ تیسرا جہاز رات 12بجے پاکستان پہنچ جائے گا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن کے طیارے حکومت پاکستان اور وزارت صحت کے ایما پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں، پی آئی اے کے قوی ہیکل طیاروں کے استعمال کا مقصد کورونا وبا کے مقابلے کیلئے ویکسین کی ترسیل کو تیز کرنا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔