ہومپاکستانوزیرا عظم آج بلوچستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے

وزیرا عظم آج بلوچستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے

اسلام آباد،وزیرا عظم عمران خان آج بلوچستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے جس کے دوران ترقیاتی کاموں کے افتتاح سمیت پیکج کا اعلان کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج 28 اپریل کو ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ رہے ہیں جہاں وہ امن و امان کی صورتحال اور بلوچستان کے لئے پیکج کا اعلان کریں گے۔ وزیراعظم دورے کے دوران ڈیرہ مراد جمالی بائی پاس، ویسٹرن بائی پاس کوئٹہ، زیارت موڑ، اور کچ ہرنائی سنجاوی روڈ کا افتتاح بھی کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔