ہومپاکستان50 سال سے زائد عمر کے افراد کورونا ویکسین سنٹر جا کر ویکسین لگوا سکتے ہیں، ڈاکٹر فیصل سلطان

50 سال سے زائد عمر کے افراد کورونا ویکسین سنٹر جا کر ویکسین لگوا سکتے ہیں، ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ آج سے 50 سال سے زائد عمر کے افراد کسی بھی قریبی کورونا ویکسین سنٹر جا کر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں کہا کہ ویکسین کیلئے جاتے ہوئے اپنا شناختی کارڈ اور فون ساتھ رکھیں، 40 سے 50 سال کی عمر کے افراد 1166 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج کر رجسٹریشن کرائیں اور ہدایات کا انتظار کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔