ہومپاکستان40 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسین کیلئے رجسٹریشن کا کل سے آغاز

40 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسین کیلئے رجسٹریشن کا کل سے آغاز

اسلام آباد،سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا ہے کہ چالیس سال سے زائد عمرکے افراد کی ویکسی نیشن کے لیے کل سے رجسٹریشن شروع کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس اسد عمر کی زیرصدارت ہوا۔اجلاس کے بعد سربراہ این سی ای سی اسد عمرنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنی ٹویٹ میں کہا کہ کل سے 40 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کی رجسٹریشن شروع کی جارہی ہے۔ اگر آپ کی عمر 40 سال یا اس سے زیادہ ہے تو براہ کرم خود کو رجسٹر کریں اور دوسروں کو بھی رجسٹر کرنے کی ترغیب دیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ 50 سے 60 سال کی عمر والے رجسٹرڈ افراد کو واک ان ویکسینیشن کی اجازت دے دی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔