ہوماسلام آباداسلام آباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون،6 گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

اسلام آباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون،6 گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

اسلام آباد،آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری،6بڑے منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی۔

اتوار کو ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایس پی صدر زون حمزہ ہمایوں کی نگرانی میں تھانہ ترنول پولیس ٹیموں کا ڈورے گائوں میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑا آپریشن ،آپریشن میں ڈی ایس پی سجاد حسین بخاری، ایس ایچ او ترنول رشید احمد معہ ٹیموں نے حصہ لیا ،اسپیشل آپریشن کے دوران 6 منشیات کے بڑے سپلائرز گرفتار کر لئے گئے ،سپلائرز سے 3740 گرام ہیروئن و 1100 گرام چرس برآمد،گرفتار منشیات سپلائرز میں محمد نواز ،محمد فہیم،حماد ،سفیر احمد،صدام حسین اور اخلاق حسین شامل ہیں ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز و ایس ایس پی آپریشینز نے صدر زون پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔