ہومپاکستانکورونا کیسز میں اضافہ، لاہور کے 15 علاقوں میں لاک ڈائون نافذ

کورونا کیسز میں اضافہ، لاہور کے 15 علاقوں میں لاک ڈائون نافذ

لاہور،کورونا کیسزمیں اضا فے پر لاہور کے 15 علاقوں میں لاک ڈائون لگا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کے سبب لاہور کے 15 علاقوں میں 7 مئی تک لاک ڈائون نافذ کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب پنجاب کے مختلف علاقوں میں نافذ لاک ڈائون میں 17مئی تک تو سیع کر دی گئی ہے۔ علامہ اقبال ٹاون، عزیز بھٹی، داتا گنج بخش، گلبرگ ٹاون اور لاہور کینٹ میں مارکیٹیں، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور سرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے۔ شہریوں کے ان علاقوں میں داخلے پر بھی پابندی ہو گی۔ سماجی و مذہبی تقریبات کا انعقاد بھی ممنوع ہو گا۔کورونا ایس او پیز کے تحت پنجاب میں کاروباری مراکز شام 6 بجے بند کر دیے جائیں گے جبکہ ہفتہ اوراتوار کومکمل تعطیل ہو گی۔ مزید برآں لاک ڈائون کے دوران تفریحی پارکس، سینما ہالز ، اسپورٹس ایونٹس، ثقافتی تہوار اور اجتماعات پر بھی مکمل پابندی عائد ہوگی۔ ادھر عالمی وبا کورونا کے کیسز میں اضافے کے باعث ضلع لوئر دیرکے بھی 9 علاقوں میں لاک ڈائون لگا دیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔