ہومدنیاٹائیگر فورس جدہ کے زیراہتمام پاکستان تحریک انصاف کے یوم تاسیس کا شاندار پروگرام

ٹائیگر فورس جدہ کے زیراہتمام پاکستان تحریک انصاف کے یوم تاسیس کا شاندار پروگرام

جدہ(خالد نواز چیمہ)ٹائیگر فورس جدہ کے زیراہتمام پاکستان تحریک انصاف کے یوم تاسیس کا شاندار پروگرام منعقد کیا گیا ۔ پروگرام کے مہمان خصوصی نیشنل پریزیڈنٹ انجم اقبال وڑائچ تھے ۔

تقریب کی صدارت میڈم صائمہ طارق چودھری نے کی جبکہ نظامت کے فرائض میڈم ہما قاسم نے سر انجام دئیے ۔ میڈم ثریا جبیں نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی ۔مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں عمران خان کی پچیس سال کی کوششوں اور کامیابیوں کا ذکر کیا ۔ شوکت خانم اور نمل کالج کا ذکر خاص طور پر کیا گیا ۔ماہ نور، ایمان چودھری، افشاں وسیم ، صدا ملک، ملیحہ ملک ، مہوش ایاز ، مونا رضا سمیت کئی خواتین نے پروگرام میں شرکت کی ۔ پروگرام میں یوم تاسیس کی سلور جوبلی کا خوبصورت کیک کاٹا گیا ۔ آخر میں تمام حاضرین کے اعزاز میں شاندار افطار ڈنر دیا گیا

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔