اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین تحریک انصاف نے توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔
عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ٹرائل کورٹ کے فیصلہ کیخلاف دائر درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق کی جانب سے سنائے گئے فیصلے کے مطابق درخواست کو واپس ٹرائل کورٹ بھیج دیا گیا ہے۔
درخواست میں عدالت عظمٰی سے استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ کو کیس واپس بھیجنے اور سات روز کے اندر فیصلہ کرنے کا حکم کالعدم قرار دیا جائے کیونکہ الیکشن کمیشن کی فوجداری کاروائی کی درخواست قابل سماعت قرار دینا ہی خلافِ قانون ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد کی ضلعی عدالت کو بھیجے گئے توشہ خانہ ریفرنس میں نامزد ملزم سابق وزیر اعظم عمران خان پر فردِ جرم عائد کی جاچکی ہے۔ تاہم عمران خان کے وکلا کا موقف ہے کہ ڈسٹرکٹ جج میانوالی کے اختیارات اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ جج استعمال نہیں کر سکتے۔
ہومبریکنگ نیوزتوشہ خانہ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
توشہ خانہ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

