اسلام آباد:وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مدت پوری ہونے پر حکومت چھوڑ دیں گے،اور جانے سے پہلے پندرہ ارب ڈالر کے ذخائر چھوڑ کر جائیں گے ۔نگراں وزیراعظم کیلئے ایسانام ہونا چاہے جواصلاحات آگے لیکرچلے، نوازشریف چودہ اگست تک واپس آ سکتے ہیں ۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودی عرب،یواے ای سے پیسے لانے میں آرمی چیف کا کردارہے، جنرل عاصم منیراورجنرل ندیم انجم قومی مفادمیں بات کرتے ہیں، فوج کی موجودہ لیڈر شپ بہت سمجھداراورمالیاتی نظم و ضبط پر کاربند رہنے کیلیے پرعزم ہے ۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے کہاہے کسی کوتاحیات نااہل کرنالاجیکل نہیں،قومی اسمبلی سے5سال کی نااہلی کاقانون پاس ہوچکاہے،وزارت قانون نے کہا 14 دن تحقیقات کیلئے ناکافی ہیں، تحقیقات کیلئے 30 دن ہونیچاہئیں، چیئرمین پی ٹی آئی 90 دن تک لوگوں کوجیلوں میں ڈلواتیرہے، فوجی تنصیبات پرحملے کرنیوالوں کاٹرائل ملٹری کورٹس میں ہوناچاہیے۔آئین کے تحت تمام اداروں کواپنی حدودمیں رہناچاہیے،ملک میں جمہوریت کیساتھ فزیکل ڈسپلن ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ معیشت کی تباہی کے پیچھے کردارکوغلطی کااعتراف کرناچاہیے، قوم کوپتہ ہوناچاہیے 24 ویں معیشت سے47ویں کیسیبنی،ملک کوڈیفالٹ ہو نے سے بچانے میں 8 ماہ لگ گئے،اب تک کے مارکیٹ حالات مصنوعی تھے،اب ہم معمول کی طرف چل رہے ہیں،مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت275 کے قریب چل رہی ہے، ڈالر 250 روپے پرلانیکی کوشش کررہے ہیں، ڈالرکی قیمت 250 روپے پرلانے کی کوشش کررہے ہیں ، ڈالرکو244 روپے تک جانا چاہیے۔
