ہومبریکنگ نیوزترقیاتی منصوبوں میں مالی بے ضابطگیاں ، نیب نے پرویزالہی سے جواب مانگ لیا

ترقیاتی منصوبوں میں مالی بے ضابطگیاں ، نیب نے پرویزالہی سے جواب مانگ لیا

لاہور:گجرات میں ترقیاتی منصوبوں میں مالی بے ضابطگیوں میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ نیب لاہورنے تحریک انصاف کے صدراورسابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی سے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن پر جواب مانگ لیا۔نیب ذرائع کے مطابق پرویزالہی نے 2022،23 میں گجرات ڈویژن میں اربوں روپے ترقیاتی کاموں کی منظوری دی، ان ترقیاتی منصوبوں کی منظوری اورٹھیکوں میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پرویزالہی نے 23 ارب 42 کروڑ سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں میں گھپلے کیے،مونس الہی کے پرسنل سیکرٹری سہیل اعوان کے ملوث ہونے کے شواہد ملیہیں، سہیل اعوان نے آپکی طرف سے رشوت اورکک بیکس وصول کیں۔ نیب نوٹس کے مطابق پرویز الہی6 جولائی کو نیب کی کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم کو جیل سپرنٹنڈنٹ کے ذریعے جواب جمع کرائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔