اسلام آباد (آئی پی ایس )سویڈن میں قرآن کی بیحرمتی کے واقعے پر قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے عالمی پارلیمانوں سے رابطے کے لیے خط بھیجنیکا فیصلہ کیا ہے۔قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے کہا ہیکہ پاکستان کی پارلیمان، حکومت اور عوام واقعے پر شدید رنجیدہ ہیں۔ قائم مقام صدر نے کہا کہ سویڈن حکومت فوری ایکشن لے، آزادی اظہار رائے کی آڑ میں جذبات مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، نفرت انگیز حرکتیں بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہیں۔ قرآن کی بے حرمتی کے واقعے پر یورپین یونین کا بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ سوئیڈن میں قرآن کریم کی بیحرمتی کے عمل کو مسترد کرتے ہیں
، سوئیڈن واقعہ جارحانہ، بیعزتی پر مبنی اشتعال انگیزی کا واضح عمل ہے۔ یورپی یونین نیکہا ہیکہ یہ عمل کسی بھی طرح یورپی یونین کی رائیکی عکاسی نہیں کرتا، بیحرمتی کا واقعہ ایسے وقت کیا گیا جب مسلمان عیدالاضحی منا رہے تھے، یورپی یونین مذہب یا عقیدے اور اظہار رائے کی آزادی کے لیے کھڑی ہے، نسل پرستی، نفرت انگیزی، عدم برداشت کی یورپ میں کوئی جگہ نہیں۔دوسری جانب سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔ترجمان او آئی سی کے مطابق اجلاس میں گھنا نے فعل کیخلاف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور ضروری اقدامات سے متعلق اجتماعی موقف اپنایا جائے گا۔ او آئی سی کا اجلاس آئندہ ہفتہ طلب کیا گیا ہے تاہم تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
