ہومکھیلعالمی شطرنج لیگ کے فائنل میں تروینی کانٹی نینٹل کنگز اور اپ گریڈ ممبا مدمقابل

عالمی شطرنج لیگ کے فائنل میں تروینی کانٹی نینٹل کنگز اور اپ گریڈ ممبا مدمقابل


دبئی (خصوصی رپورٹ) عالمی شطرنج لیگ حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے اور افتتاحی ایڈیشن کا فاتح کون ہوگا اس کے لئے تروینی کانٹی نینٹل کنگز اور اپ گریڈ ممبا مقابلہ ہوگا ۔

IMG 20230701 WA0073

دونوں ٹیموں نے غیرمتوقع طور فائنل تک رسائی حاصل کی ہے۔ کیونکہ لیگ کی دونوں فیورٹ ٹیمیں گنگا گرینڈ ماسٹرز اور ایس جی الپائن واریئرز آخری لمحات میں لیگ سے باہر ہوگئیں

دونوں ٹیموں کا عالمی شطرنج لیگ کے آغاز سے لیگ پر غلبہ تھا

اور شائقین توقع کررہے تھے کہ دونوں فائنل تک رسائی حاصل کرلیں گی ۔ تاہم ایسا نہ ہوسکا اور ان کی جگہ تروینی کانٹی نینٹل کنگز اور اپ گریڈ ممبا فائنل میں پہچنے میں کامیاب رہی۔
تروینی کے لئے فائنل تک رسائی ممکن نہ تھی مسلسل ناکامیوں کے بعد اس نے لگاتار چار مقابلے جیت کر فاتحانہ انداز میں واپسی کی ۔

IMG 20230701 WA0071


اسی طرح اپ گریڈ ممبا ماسٹرز مسلسل ٹاپ کے قریب منڈلاتے رہے لیکن انہیں ایونٹ فائنل میں پہچنے کے لئے سخت جدوجہد کرنا پڑی جس میں وہ کامیاب رہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔