ہومبریکنگ نیوزسرپرست اعلی استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین واپس پہنچ گئے

سرپرست اعلی استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین واپس پہنچ گئے

لاہور(آئی پی ایس )استحکام پاکستان پارٹی کے سرپرست اعلی جہانگیر خان ترین لندن سے وطن واپس پہنچ گئے۔جہانگیر ترین سالانہ طبی معائنے کیلئے عید سے قبل برطانیہ گئے تھے، جہانگیر ترین نے لندن میں اپنا سالانہ طبی معائنہ اور مختلف ٹیسٹ کروائے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کی واپسی کے ساتھ ہی اب استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں دوبارہ سیاسی رہنماں کی شمولیت کا سلسلہ شروع ہوگا۔ یاد رہے تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین نے 9 مئی واقعات کے بعد پی ٹی آئی سے متعدد سیاسی رہنماں کی علیحدگی کے بعد سابق سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کے ساتھ مل کر نئی سیاسی جماعت ” استحکام پاکستان پارٹی” تشکیل دی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔