ہومبریکنگ نیوزچیئرمین پی ٹی آئی کی قیادت میں 4 سال ملک سے کھلواڑ کیا گیا، فردوس عاشق اعوان

چیئرمین پی ٹی آئی کی قیادت میں 4 سال ملک سے کھلواڑ کیا گیا، فردوس عاشق اعوان

لاہور(سب نیوز )ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی قیادت میں 4 سال ملک سے کھلواڑ کیا گیا جبکہ موجودہ حکومت کیایک سال میں بھی عوام کا براحال ہوگیا۔سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کے دوران فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی جلد سیاسی میدان میں اترے گی اور عوام کو خوابوں کی تعبیر دے گی۔ استحکام پاکستان پارٹی لوگوں کوجوڑنے کیلیے بنائی گئی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ معاشی عدم استحکام پاکستان کیلیے بڑا چیلنج ہے، معاشی عدم استحکام کی وجہ سیاسی عدم استحکام ہے، پوری قوم پر مصیبتوں کی بارش ہورہی ہے، پاکستان مشکل صورتحال سے گزررہاہے۔ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی حکومت میں پاکستان کے ساتھ کھلواڑ ہوتا رہا جبکہ موجودہ حکومت کیایک سال میں بھی عوام کابراحال ہوگیا۔ پوری قوم پر مصیبتوں کی بارش ہورہی ہے، پاکستان میں اب مہمان اداکاروں کی جگہ نہیں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔