نئی دہلی(آئی پی ایس )معروف مذہبی اسکالر مولانا وحید الدین خان انتقال کر گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مولانا وحید الدین خان کی عمر 96 برس تھی اور وہ کورونا کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے۔مولانا وحید الدین نے قرآن مجید کا انگریزی میں ترجمہ کیا اور تذکیرالقرآن کے نام سے قرآن پاک کی تفسیر بھی لکھی۔ان کی پیدائش یکم جنوری 1925 کو بڈھریا اعظم گڑھ، اتر پردیش میں ہوئی۔ وہ مدرس الاصلاح اعظم گڑھ کے فارغ التحصیل عالم دین، مصنف، مقرر اورمفکرتھے۔ وہ اسلامی مرکز نئی دہلی کے چیئرمین اور ماہ نامہ الرسالہ کے مدیر تھے۔وہ 1967 سے 1974 تک الجمعی ویکلی(دہلی)کے مدیر رہ چکے ہیں۔ آپ کی تحریریں بلا تفریق مذہب و نسل مطالعہ کی جاتی ہیں۔ مولانا وحید الدین خان کو پانچ زبانوں پر عبور حاصل تھا (اردو، ہندی، عربی، فارسی اور انگریزی)اور وہ ان زبانوں میں لکھتے اور بیان دیتے تھے۔
معروف مذہبی اسکالر مولانا وحید الدین خان96برس کی عمر میں انتقال کر گئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
