ہومبریکنگ نیوزدبئی میں آصف زرداری اور نواز شریف کی طویل ملاقات، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر گفتگو

دبئی میں آصف زرداری اور نواز شریف کی طویل ملاقات، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر گفتگو

دبئی (آئی پی ایس )دبئی میں سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی طویل ملاقات ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر خصوصی گفتگو ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ بڑی ملاقات کا پہلا سیشن مکمل ہوگیا، رات میں بیٹھک پھر ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عام انتخابات نومبر میں کرانے کیلئے مزید بات چیت کے سیشن ہوں گے۔خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کا شہر دبئی اب دنوں پاکستان کی سیاست کا مرکز بنا ہوا ہے، مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف اور پاکستان پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت ان دنوں دبئی میں ہیں۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دبئی میں ملاقات کی ہے۔مریم نواز نے گزشتہ روز خصوصی میٹنگز پر پیپلزپارٹی قیادت کو اعتماد میں لیا، پیپلز پارٹی اور لیگی قیادت کے درمیان آج رات بھی ملاقات کا امکان ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔