ہومبریکنگ نیوزنومئی کا سانحہ پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش تھی، ڈی جی آئی ایس پی آر

نومئی کا سانحہ پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش تھی، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ 9 مئی کا سانحہ پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش تھی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل احمد شریف نے راول پنڈی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کا سانحہ پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش تھی۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ نو مئی کی منصوبہ بندی پہلے سے چل رہی تھی، ایک منصوبہ بندی کے تحت لوگوں کے جذبات کو ابھارا گیا، جو کام دشمن 76 برس میں نہ کر سکا وہ مٹھی بھر دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں نے 9 مئی کو کر دکھایا، یہ منصوبہ بندی کئی ماہ پہلے کی گئی، ہمارے پاس مکمل ثبوت موجود ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔