ہومتازہ تریناسلام آباد ہائیکورٹ: اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ: اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد(سب نیوز)9 مئی سے متعلقہ واقعات پرتھانہ ترنول میں درج مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنماوں کو بڑاریلیف مل گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نےاسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ عدالت نے پولیس کو اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی گرفتاری سے روک دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے دس جولائی تک پولیس سے ریکارڈ طلب کر لیا۔عدالت نے ایک، ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔