اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف آئی اے نے بیرون ملک بیٹھ کر سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بیرون ملک مقیم سوشل میڈیا پر متحرک شرپسندوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے عادل راجہ کی گرفتاری کیلئےانٹرپول کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کی درخواست کردی۔
ایف آئی اے نے 361سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کرکے بیرون ملک مقیم سوشل میڈیا پر متحرک شرپسندوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ایف آئی اے نے ناقدین کو گرفتار کرکے لانے کے لیے انٹرپول سے رابطہ کرلیا. اکاؤنٹس ٹریک کرکے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔
ایف آئی اے کے مطابق مقدمات کے اندراج کے بعد ملزمان کو انٹرپول کی مدد سے واپس لایا جائے گا۔
عادل راجہ کی گرفتاری کے لیے انٹرپول کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کی درخواست کردی ہے . عادل راجہ کو جلد گرفتار کرکے پاکستان لایا جائے گا. سوشل میڈیا پر شرانگیزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے.
عادل راجہ سمیت بیرون ملک مقیم شرپسندوں کو گرفتار کرکے وطن واپس لانے کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
