راولپنڈی (آفتاب بھٹی سے) سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی 24 گھنٹے سے بجلی غائب واپڈا دھنیا پی کرسو رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں رات سے بجلی غائب ہے عوام نے سب نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم کئی بار شکایات درج کروا چکے ہیں مگر واپڈا سیٹلائٹ ٹاؤن دھنیا پی کر سو رہا ہے اور بجلی ٹھیک نہیں کر رہا ۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی بھی میسر نہیں بچے گرمی سے نڈھال ہیں۔ اور واپڈا آرام سے سے بیٹھا ہوا ہے اگر واپڈا کا رویہ اسی طرح رہاتو ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے
سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی 24 گھنٹے سے بجلی غائب ،عوام کو پریشانی کا سامنا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
