لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف آئی اے حکام نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو منی لانڈرنگ مقدمے میں گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے ٹیم چودھری پرویز الٰہی کو گرفتار کرکے ضلع کچہری روانہ ہوگئی۔
فیڈرل انویسٹی گیشن حکام پی ٹی آئی صدر پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کریں گے۔
گزشتہ روز اینٹی کرپشن عدالت لاہور سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت منظور ہونے کے باوجود رہائی نہیں مل سکی تھی۔
اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی رضا نے سابق وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کی ضمانت سے متعلق محفوظ فیصلہ سنایا تھا۔
اینٹی کرپشن عدالت نے پرویز الٰہی پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا جو جمع نہیں کراگئے جس کی وجہ سے انہیں رہائی نہیں مل سکی تھی۔
مزید تفصیلات جانیے : پرویز الٰہی کا منی لانڈرنگ، اثاثوں کے غلط استعمال کا وسیع نیٹ ورک بے نقاب
سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کو پہلے بھی عدالتوں سے ضمانتیں ہونے کے بعد کئی بار مختلف کیسز میں گرفتار کیا جاچکا ہے۔
پرویزالٰہی رہائی سے پہلے منی لانڈرنگ مقدمے میں گرفتار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
