ہومتازہ ترینپنجاب میں آپریشن : انتہائی مطلوب4 دہشت گرد گرفتار

پنجاب میں آپریشن : انتہائی مطلوب4 دہشت گرد گرفتار

لاہور (سب نیوز) دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں جاری ہیں، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری شیخوپورہ ، سرگودھا ،ساہیوال اور راولپنڈی سے عمل میں لائی گئی ہے ، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ، دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، ڈیٹو نیٹرز ، فون اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کی شناحت زاہد ، نعمت، زبیر اور عبدالغفور کے نام سے ہوئی ہے ، دہشت گردوں کے خلاف چار مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

حکام کے مطابق رواں ہفتے166 کومبنگ آپریشنز کے دوران 22 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے، کومبنگ آپریشنز میں 8218افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے ۔

حکام نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔