اسلام آباد، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی طبیعت ناساز ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا کہ معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کو طبیعت ناساز ہونے پر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز)اسلام آباد منتقل کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کا بلڈ پریشر کم ہوا تھا، وہ پمز میں چیک اپ کے بعد گھر روانہ ہوچکی ہیں۔واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان کی سستے بازار کے دورے کے بعد طبیعت خراب ہوئی تھی۔
