ہوماسلام آبادن لیگی رہنما خود کو فرعون اور قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں،علی نواز اعوان

ن لیگی رہنما خود کو فرعون اور قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں،علی نواز اعوان

اسلام آباد،وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امور سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ نے جو چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر لاہور اور دیگر سرکاری ملازمین کے بچوں کو دھمکیاں دی ہیں وہ کھلی غنڈہ گردی ہے، رانا ثنا اللہ سمیت ساری ن لیگ والے خود کو فرعون اور قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ کے اشتعال انگیز بیان پر رد عمل دیتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ غنڈہ گردی ن لیگ کا پرانا وطیرہ ہے سانحہ ماڈل ٹائون سب کو یاد ہے جب رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں پولیس نے نہتے شہریوں، حاملہ خواتین کو گولیاں مار کر شہید کیا ان کے گھروں پر چڑھائی کی گئی- علی نواز اعوان نے کہا کہ ن لیگ کی ذہنیت ہی غنڈہ گردی والی ہے مریم نواز نے کھوکھر برادران کے ساتھ پریس کانفرنس کی حالانکہ ان کا ریاستی زمین پر قبضہ ثابت ہوا اسی طرح شریف فیملی نے جاتی عمرہ کی ریاستی زمین پر قبضہ کیا یہ منظم گروہ ہے میں ن لیگ کو سیاسی جماعت نہیں مانتا یہ منظم غنڈے ہیں ن لیگ کے جاوید لطیف ہوں یا خرم دستگیر یا کھوکھر برادران سب کے سب قبضہ مافیا ہیں یہ سب عمران خان سے این آر او کے طلب گار ہیں لیکن وزیراعظم عمران خان ان کو چھوڑیں گے نہیں ہر ظلم کا ایک دن اختتام ہوتا ہے اور اب ن لیگ کے ظلم کا سورج غروب ہو رہا ہے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔