ہومبریکنگ نیوزحیدرمہدی،وجاہت سعید،شاہین صہبائی اور عادل کے خلاف غداری کامقدمہ درج

حیدرمہدی،وجاہت سعید،شاہین صہبائی اور عادل کے خلاف غداری کامقدمہ درج

اسلام آباد (سب نیوز)قومی سلامتی اداروں کے خلاف حملے پر اکسانے کے الزامات،بیرون ملک مقیم تشدد پر اکسانے والوں کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
شاہین صبائی، سید حیدر رضا مہدی،وجاہت سعید خان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا،
مقدمہ میں عادل فاروق راجہ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمہ انسداد دہشت گردی اور غداری کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
مقدمہ جی الیون کے رہائشی محمد اسلم کی درخواست پر درج کیا گیا ہے۔
مقدمہ متن کے مطابق ملزمان نے بیرون ملک سے عسکری اداروں کے خلاف لوگوں کو بڑھکایا۔
ملک کے اندر بغاوت اور انتشار پھیلا رہے تھے،ملزمان غیر ملکی ایجنسیوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں،ملزمان ملک کے اندر بغاوت اور خانہ جنگی چاہتے ہیں۔

406 23 Ramna page 0001 1 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔