ہومکھیلٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل، آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی

ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل، آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی

مانچسٹر (سب نیوز)آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔
انگلینڈ کے تاریخی اوول کرکٹ گراونڈ میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کیلئے 444 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم بھارتی ٹیم محض 234 رنز بناکر آل آوٹ ہوگئی۔آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 469 رنز بنائے، ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ نے سنچریاں اسکور کیں، جواب میں بھارت کی ٹیم پہلی اننگز میں 296 رنز بناکر آٹ ہوگئی۔ٹیسٹ میچ کی تیسری اننگز میں آسٹریلیا نے 270 رنز بناکر اننگز ڈکلئیر کردی اور بھارت کے لیے 444 رنز کا ہدف رکھا، بھارت کی جانب سے کوئی بھی کھلاڑی آسٹریلوی بالرز کا مقابلہ نہ کرسکا اور 234 رنز بناکر ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ کینگروز نے بھارتی سورمائوں کو 209 کے بھاری مارجن سے شکست دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔