شجاع آباد (سب نیوز)مسلم لیگ (ن)کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ فوج کے خلاف بغاوت کیلئے نکلنے والا آج مذاکرات کی بھیک مانگ رہا ہے، 9 مئی کے واقعات کی تکلیف ہوئی مگر اچھا ہوا ملک دشمن پہچانا گیا، انتشار اور فتنہ انجام تک پہنچ گیا، شہدا کی یاد گاروں کی توہین کرنے والوں کاعوام پیچھا کریں گے، شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والے رعایت کے مستحق نہیں ہیں، منصوبے کا ماسٹر مائنڈ اب چھپ کر بیٹھا ہے، لیڈر خود مشکلات برداشت کر لیتے ہیں کارکنوں پر آنچ نہیں آنے دیتے، اس شخص نے نوجوانوں سے کتابیں چھین کر ماچس تھما دی،26 سال میں بننے والی جماعت 26 منٹ میں ریزہ ریزہ ہو گئی، اس کی جماعت اتنی رہ گئی ہے کہ چنگچی میں پوری آجائے گی، اس کو اب ووٹ ڈالنے کوئی نہیں آئے گا،نواز شریف جب واپس آئے گا تو ملک ترقی کرے گا۔
شجاع آباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ شجاع آباد کی عوام کو نوازشریف کا سلام ، 12اکتوبر1999کوبھی نوازشریف شجاع آبادمیں تھے، پہلی بار شجاع آباد آئی ہوں ، نوازشریف 7باریہاں آئے، نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں اس لئے خود یہاں آئی ہوں، دوتہائی اکثریت والاوزیراعظم شجاع آباد سے اسلام آباد پہنچا تو مسنگ پرسن ہو گیا، نواز شریف کو دوبار عمرقیدہوئی، جلاوطنی ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا نواز شریف نے ایک باربھی کہایہ املاک جلادو؟،جوملک بناتاہوں وہ ملک جلاسکتا ہے؟ درد تو اسی کو ہوگاجو اس مٹی کا بیٹا ہے،جس نے ایک ایک اینٹ سے ملک تعمیرکیا،اسی کوملک کادردہوگا،بڑی دفعہ ظلم کاسامناکیالیکن جلاوگھیراوکی ترغیب نہیں دی،ہمیشہ جمہوری جدوجہد سے انتقام کا سامنا کیا،جن ہاتھوں نے میٹروبس بنائی ہوکیاوہ میٹروبس جلاسکتے ہیں؟جن ہاتھوں نے سڑکیں تعمیرکی ہوں کیاوہ سڑکیں توڑ سکتے ہیں؟ جنہوں نے دہشت گردی ختم کی کیاوہ ملک کیساتھ دہشت گردی کرسکتے ہیں؟جوہاتھ ملک تعمیرکر سکتے ہیں وہ ملک نہیں توڑسکتے۔لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ کرنل شیرخان کے بھائی نے کہایادگارہمارااثاثہ تھی اسے بھی جلادیا،جنہوں نے شہداکی بے حرمتی کی کیاوہ کسی رحم کے مستحق ہیں؟شہداکی توہین کرنے والے سن لیں قوم آخرتک تمہارا پیچھاکریگی، یہ قوم شہدا کی تذلیل کرنے والوں چین سے نہیں رہنے دے گی، منصوبے کاماسٹرمائنڈزمان پارک میں چھپ کربیٹھا ہے۔فتنہ دفن ہو گیا۔
مریم نواز نے کہا کہ ماسٹرمائنڈ کہتا ہے کارکنوں نے کردیاہوگامجھے نہیں پتا، لیڈر اپنے سینوں پرمشکلات سہتے ہیں کارکنوں پرآنچ نہیں آنے دیتے، کہتاہے اس ملک میں میرے بچوں کا مستقبل محفوظ نہیں ہے ، اس ملک کوغیرمحفوظ بنانے والے سب سے بڑے فتنہ تم خود ہو، تکلیفیں میری قوم کیلئے،اپنے بچے محفوظ جگہ پر رکھے ہیں۔مرکزی چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن نے کہا کہ اس نے نوجوانوں کامستقبل چھین کران کے ہاتھوں میں پیٹرول بم پکڑا دیے، تکبر میں دو دعوے کیے، کہتا تھا ان کو رلاوں گا، ن لیگ کو رلانے والا باجماعت دھاڑیں مار کر رورہا ہے، اس نے سوچا افواج پاکستان کوجھکالوں گا،اس کی واہ واہ ہو جائیگی، نوازشریف حقیقی سیاسی قیادت ہے،ملک کی خدمت کی ہے، کہتا تھا 26سال محنت کرکے جماعت بنائی ہے،26منٹ میں یہ جماعت کرچی کرچی ہوگئی ، جس کے جہازمیں جماعت بنی تھی اسی کے جہاز میں چلی گئی۔یہ فتنہ دفن ہوگیا ، اب بات کریں ملک کی ترقی کی۔جب نوازشریف واپس آئے گا تو ملک ترقی کیلئے ٹیک آف کرے گا۔
