ہومپاکستاننو مئی کو حساس عمارات پر حملہ کرنے والوں کی بڑی تعداد تاحال آزاد

نو مئی کو حساس عمارات پر حملہ کرنے والوں کی بڑی تعداد تاحال آزاد

جناح ہاوس اور دیگر اضلاع میں واقع حساس تنصیبات پر حملے سے متعلق تیس دنوں میں پنجاب پولیس ملوث شرپسندوں کی گرفتاری میں کس حد تک کامیاب رہی۔

رپورٹ کے مطابق جناح ہاوس کے اندر جاکر توڑ پھوڑ کرنے والے صرف 38 فیصد شرپسند گرفتار ہوسکے اور جناح ہاوس میں داخل ہونے والوں میں سے 54 فیصد کی شناخت کی جاسکی اور جناح ہاس کے باہر ہنگامہ آرائی کرنے والے صرف 28 فیصد شرپسندوں کو پکڑا جاسکا۔اسی طرح جی ایچ کیو راولپنڈی میں توڑ پھوڑ کرنے والے صرف 38 فیصد شرپسند گرفتار ہوئے

آئی ایس آئی دفتر فیصل آباد پر دھاوا بولنے والے 39 فیصد ملزمان پکڑے گئے، گوجرانولہ کینٹ پر بلوہ کرنے والے 39 فیصد شرپسندوں کو ہی پکڑا جاسکا۔مزید برآں پی اے ایف بیس میانوالی جلا وگھیراو میں ملوث 66 فیصد گرفتاریاں ممکن ہوئیں، چھ اہم تنصیبات پر بلوہ کرنے والوں میں سے مجموعی طور پر صرف 36 فیصد ملزمان کی گرفتاریاں عمل میں لائی جاسکیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔