اسلام آباد،وفاقی حکومت نے بدھ سے 50 سے 59 سال تک کی عمر کے لوگوں کو ویکسین لگانے کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
اس بات کا فیصلہ اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے ایک اجلاس میں کیاگیا جس کی صدارت منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر اسد عمر نے کی۔اجلاس کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے ایک بار پھر لوگوں سے کہا کہ وہ ویکسین لگوانے کیلئے اپنا اندراج کرائیں۔
