ہوماسلام آبادراولپنڈی کے دس علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون کا اعلان، 27 اپریل تک نافذ رہے گا

راولپنڈی کے دس علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون کا اعلان، 27 اپریل تک نافذ رہے گا

راولپنڈی،راولپنڈی میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث دس علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون کا اعلان کردیا گیا، سمارٹ لاک ڈائون 27 اپریل تک نافذ رہے گا۔

راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی کے دس علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون کر دیا گیا۔ لاک ڈائون کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے علاقوں میں لگایا گیا ہے۔ راولپنڈی کے تبارک لائن آڈیالہ روڈ، جوڈیشل اپارٹمنٹ سول لائن، کشمیر ہاوس مندرہ، محلہ گلشن سعید چکری روڈ، کمال آباد گلی نمبر 3، ٹنچ بھاٹہ، پشاور روڈ لائن نمبر 5 سے کیسز رپورٹ ہورہے تھے۔ہاشمی کالونی واہ کینٹ، وارڈ نمبر 9 گوجر خان ،چہاری بنجرال گوجر خان اورڈھوک چنیال گوجر خان میں بھی سمارٹ لاک ڈاون کردیا گیا جو 27 اپریل تک جاری رہے گا جبکہ سمارٹ لاک ڈائون والوں علاقوں میں سبزی فروٹ، میڈیکل سٹور، آٹا چکی سمیت بیکری جنرل سٹور،پٹرول پمپ کھلے رہیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔