ہومبریکنگ نیوزاستحکام پاکستان پارٹی کا حصہ بننے والے سابق پی ٹی آئی ارکان بارے اسمبلی سیکرٹریٹ کا بڑا فیصلہ ، تفصیلات سب نیوز پر

استحکام پاکستان پارٹی کا حصہ بننے والے سابق پی ٹی آئی ارکان بارے اسمبلی سیکرٹریٹ کا بڑا فیصلہ ، تفصیلات سب نیوز پر

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )جہانگیر ترین اور علیم خان کی سرکردگی میں تشکیل پانے والی استحکام پاکستان پارٹی کا حصہ بننے والے سابق پی ٹی آئی ارکان بارے اسمبلی سیکرٹریٹ کا بڑا فیصلہ کر لیا ۔ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے ایوان میں کھڑے ہوکر متفقہ طور پر استعفے دئیے تھے ،اب تحریک انصاف ایوان میں واپس آ پائے گی یا نہیں اس حوالے سے تجزیہ کار کاشف رفیق نے نیوز ون کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق ارکان پی ٹی آئی اسمبلی میں واپسی کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں جس تناظر میں لاہور ہائیکورٹ میں پٹیشن بھی دائر کی گئی ، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد ارکان پس پردہ کوشش بھی کرتے رہیں جبکہ استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونیوالوں کو یہ لگتا تھا کہ شاید اسپیکر اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے کوئی ریلیف مل سکے لیکن اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے حتمی مشاورت مکمل کرکے طے کر لیا گیا ہے کہ سابق ارکان اسمبلی کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا جائے گا، فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل اگلے چند روز میں دائر کر لی جائے گی۔ کاشف رفیق کا کہنا تھا کہ بظاہر لگتا ہے کہ سابق ارکان تحریک انصاف کی موجودہ اسمبلی میں واپسی ناممکن نظر آتی ہے تاہم آصف زرداری کے کردار ادا کرنے پر انٹرا کورٹ اپیل واپس بھی لی جا سکتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔