ہومبریکنگ نیوزکیا جہانگیر ترین سے معاملات طے پاگئے؟ پرویز خٹک کا بیان سامنے آگیا

کیا جہانگیر ترین سے معاملات طے پاگئے؟ پرویز خٹک کا بیان سامنے آگیا

پشاور: سابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین سے ملاقات سے متعلق وضاحت کی ہے۔میڈیا پر اس قسم کی خبریں زیر گردش ہیں کہ پرویز خٹک کے جہانگیر ترین گروپ کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں اور جلد پرویز خٹک استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کو استحکام پاکستان پارٹی کا جنرل سیکرٹری بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ جہانگیر ترین سے میری کوئی ملاقات نہیں ہوئی، اس وقت میں سیاسی معاملات پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز جہانگیر ترین نے استحکام پاکستان پارٹی کا باقاعدہ اعلان کیا تھا، علیم خان، فواد چوہدری، فردوس عاشق اعوان، مراد راس اور شعیب صدیقی سمیت پاکستان تحریک انصاف کے کئی سابق رہنما استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔