اسلام آباد-وفاقی حکومت نے سال 2023-24 کے بجٹ کے دوران ملکی دفاع کیلئے 1 ہزار 8 سو4 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ اپنی بجٹ تقریر کے دوران وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے بتایا کہ ملکی دفاع کیلئے اس بار بجٹ 1 ہزار 8 سو4 ارب مختص کیے گئے ہیں۔وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ سال کے مقابلے میں اس بار دفاعی بجٹ میں284 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی حکومت کے سابق وزیر خزانہ مفتاع اسماعیل نے بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ملکی دفاع کیلئے 1 ہزار 5سو 20 ارب مختص کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے ملکی دفاعی بجٹ کے حوالے سیمخالفین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
