ہومبریکنگ نیوزیاسمین راشد سمیت34ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت،ریکارڈ طلب

یاسمین راشد سمیت34ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت،ریکارڈ طلب

لاہور(سب نیوز)تھانہ شادمان میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ میں یاسمین راشد سمیت 34 ملزمان کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،عدالت نے کیس کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کےجج اعجازاحمد بٹر نے ضمانتوں پر سماعت کی،دوران سماعت پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ کیس کا ریکارڈ اسلام آباد ہے۔

سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ عدالت آج مقدمہ میں تاریخ دے دے ،بعد ازاں اے ٹی سی نے کیس کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 12 جون تک ملتوی کر دی

یاسمین راشد سمیت 34 ملزمان بے بعد از گرفتاری درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔