ہومشوبزکپل شرما اپنے شو کا معاوضہ کتنے کروڑ لیتے ہیں ؟

کپل شرما اپنے شو کا معاوضہ کتنے کروڑ لیتے ہیں ؟

پاکستانی کامیڈین اور اداکار افتخار ٹھاکر نے بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما کے شو کا معاوضہ 5 کروڑ بھارتی روپے (پاکستانی 18 سے 19 کروڑ) بتایا ہے۔
ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران میزبان نے افتخار ٹھاکر سے سوال کیا کہ آپ کے خیال میں کپل شرما اپنے شو کا معاوضہ کتنا لیتے ہوں گے؟ میزبان کے سوال پر افتخار ٹھاکر نے بتایا کہ کپل شرما ایک شو کا معاوضہ 5 کروڑ لیتے ہوں گے جو کہ پاکستانی 18 سے 19 کروڑ بنتے ہیں۔
افتخار ٹھاکر کا کہنا تھا کہ کپل شرما کے پروگرام کی دنیا بھر میں مقبولیت اتنی ہے کہ ان کا معاوضہ 5 کروڑ ہوگا تاہم اب تو پاکستانی کامیڈین کا معاوضہ بھی بڑھ گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔