Wednesday, June 24, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزسپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس کیخلاف دائر درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس کیخلاف دائر درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل دن ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرے گا، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بھی بینچ میں شامل ہوں گے۔

سپریم کورٹ اس سے پہلے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر حکم امتناعی دے چکی ہے، درخواست گزاروں نے عدالت سے سپریم کورٹ ججمنٹس ریویو ایکٹ کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔

درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڑرز قانون آئین سے متصادم ہے، پارلیمنٹ عمومی قانون سازی سے نظر ثانی کا دائرہ اختیار نہیں بڑھا سکتی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔